بچوں کے حقوق کے لئے سرگرداں تنظیمیں تابناک مستقبل کی جدو جہد اور معاشرے کے سدھار کا ذریعہ ہیں ،سینیٹر نہال ہاشمی

نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیوں کو اُجاگر کرنے کے لئے سرکاری سطح پر ٹیلنٹ کی پذیرائی ضروری ہے ،تقریب سے مقررین کا خطاب

بدھ 28 دسمبر 2016 16:55

بچوں کے حقوق کے لئے سرگرداں تنظیمیں تابناک مستقبل کی جدو جہد اور معاشرے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کے لئے سرگرداں غیر سرکاری تنظیمیں تابناک مستقبل اور خوشحال معاشرے کے لئے اہم کردار ادا کرہی ہیں حکومت پاکستان معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے والے اداروں اور افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی برائے حقوق اطفال (اسپارک) کے زیر اہتمام کراچی یوتھ انسٹی ٹیوشنز کے تعاون سے جامعہ کراچی میں رواں سال جاری پروجیکٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈین فیکلٹی سوشل سائنٹیفک ڈاکٹر مونس احمد ،سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شیریں مصطفی ،چیئر مین کریمنل لیوجی ڈیپارٹمنٹ کراچی یونیورسٹی فتح محمد برفت ، ایگزیگٹیو ڈائریکٹر اسپارک سعدیہ حسین،پروجیکٹ ڈائریکٹر شمائلہ مزمل نے بھی خطاب کیا سنیٹر نہال ہاشمی نے سوسائٹی برائے حقوق اطفال (اسپارک) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی نیک کاوشوں میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ معاشرے میں سدھار لانے کے لئے ہمیں بچوں کو قوانین میں فراہم کئے گئے حقوق ان کو دینے ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر اسپارک شمائلہ مزمل نے کہاکہ رواں سال اسپارک اور کے وائی آئی نے جامعہ کراچی میں پروجیکٹ شروع کیا تھا جس کا مقصد طلباء میں قائدانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا تھا تقریب سے اپنے خطاب میں اسپارک کی ایگزیگٹیو ڈائریکٹر سعدیہ حسین نے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی تقریب میں پروجیکٹ پر مبنی ڈاکو منٹری (MY CITY MY DREAM)بھی دکھا ئی گئی تقریب کے اختتام پر پروجیکٹ میں حصہ لینے والے طلباے میں مہمان خصوصی سنیٹر نہال ہاشمی نے شیلڈز اور سرٹیفکٹس تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :