صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کے والد ملک اجمل یارہنجرا انتقال کر گئے

بدھ 28 دسمبر 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء)صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کے والد ملک اجمل یارہنجرا طویل علالت کے بعدقضائے الہٰی سے وفات پا گئے۔

(جاری ہے)

ملک اجمل یار ہنجرا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ڈیرہ دین پناہ ، مظفرگڑھ میں ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں مسلم لیگ(ن)کے مقامی عہدیداران اورعمائدین علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔