چکوال ،امتحانی مراکزکے گرد دفعہ144 نافذ

بدھ 28 دسمبر 2016 16:43

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام شروع ہونے والے سالانہ امتحانات جو 27دسمبر سے 18جنوری تک ہونگے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ144کا نفاذ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامے کے مطابق امتحانی مراکز کی100گز کی حدود تک تمام غیر متعلقہ افراد کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی، امتحانی مراکز کی حدود میں موبائل فون کے استعمال ،امتحان میں مدد دینے والا مواد رکھنے ، امتحانی مراکز کے ارد گرد چار یا چار سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے اور اسلحہ رکھنے اور لے کرچلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ حکم امتحانوں کے آغاز سے لیکر اختتام تک نافذ العمل ہوگا۔