وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ کی ملاقات

دورآمریت میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے‘ پاکستان میں انتہا پسندی، دہشتگردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں‘ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی گور نر پنجاب سے ہونیوالی ملاقات میں گفتگو

بدھ 28 دسمبر 2016 16:41

وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ کی ملاقات ‘ باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں امن وعامہ کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ہونیوالی ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندار مثال قائم کی ہے جبکہ دورآمریت میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی، دہشتگردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں، پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیںگورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے فلاح عامہ کے منصوبوں سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔