پنجاب حکومت نے عدالتی حکم پر صوبے کی چاربڑی سرکاری یونیورسٹیز میں قائم مقام وائس چانسلرز تعینات کر دیئے

بدھ 28 دسمبر 2016 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے عدالتی حکم پر صوبے کی چاربڑی سرکاری یونیورسٹیز میں قائم مقام وائس چانسلرز تعینات کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم نامے کے تحت پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈاکٹر ظفر معین نثر کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ڈاکٹر رخسانہ کوثر کو، سرگودھا یونیورسٹی میں ڈاکٹر اشتیاق احمد کو جبکہ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ملتان میں ڈاکٹر محمد زبیر کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے محکمہ کے نوٹیفکیشن کے بعد مذکورہ یونیورسٹیوں میں قائم مقام وائس چانسلرز نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :