خاوند کے عورتوں جیسے رویے پر خاتون نے شوہر کے خلاف شکایت درج کروادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 16:18

بنگلورو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء): بھارتی ریاست بنگلورو میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میرا خاوند روز رات کو ساڑھی ، زیورات زیب تن کر کے میک اپ کرتا ہے اور ایک عورت کی طرح ہی برتاؤ بھی کرتا ہے۔ 29 سالہ خاتون نے بتایا کہ شادی کی پہلی رات سے ہی اس کا نوین نامی خاوند ایک عورت جیسا برتاؤ کرتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی خاتون نے بتایا کہ میرے خاوند کو ساڑھی پہننے اور میک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ زیورات کا بھی بے حد شوق ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ہماری شادی ہوئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں ایک سافٹ وئیر کمپنی میں کام کرتی ہوں اور اپنے خاوند کو ایک عورت بنتا دیکھ کر تنگ آ چکی ہوں لہٰذا میں علیحدگی چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

خاتون نے وقف اختیار کیا کہ میری شادی میرے خاوند کی نامردی اور پیدائشی نقائص کو چھُپانے کے لیے کی گئی۔ 29 سالہ بھارتی خاتون نے بتایا کہ میرا خاوند آئی ٹی سیکٹر میں کام کرتا ہے ، دن رات کام کرنے کے بعد رات میں گھر واپسی پر ساڑھی پہن لیتا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاوند سے علیحدگی چاہتی ہے جبکہ خاتون کے خاوند نوین نے بھی طلاق پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔