بلاول ہائو س نے بلاول بھٹوزرداری کے اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کی خبر کی تردید کر دی

بدھ 28 دسمبر 2016 16:20

بلاول ہائو س نے بلاول بھٹوزرداری کے اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کی خبر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) بلاول ہائو س نے بلاول بھٹوزرداری کے اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کی خبر کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز بلاول ہائوس کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خورشید شاہ کی جگہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا، ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :