پاکستان ریلوے کا ٹرینوں میں جی پی ایس اور ٹریکنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ

بدھ 28 دسمبر 2016 16:16

پاکستان ریلوے کا ٹرینوں میں جی پی ایس اور ٹریکنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کی سہولیات میں مزید اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس میںمسافروں کو ٹرین میںسوارہونے سے لیکرآخری منزل پر پہنچنے تک تمام متعلقہ ضروری معلومات کی فراہمی اور خصوصی ہدایات ایک خودکارنظام کے ذریعے فراہم کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدجاوید انور نے ریلوے ہیڈ کواٹرز آفس لاہور میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے ٹرینوں میں جی پی ایس اور ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب متعارف کروانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

چیف ایگزیکٹوآفیسر نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ سسٹم لاہور سے راولپنڈی ۔پشاور چلنے والی ٹرینوں میں نصب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس میں مسافروں کو دوران سفر دعائے سفر ،سٹیشنوں کی انائونسمنٹ اور ٹرین کی سپیڈ، کوچ میں لگائی جانے والی ایل ای ڈی کے ذریعے سنائی اور دکھائی بھی جا سکے گی- اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرریلویز محمد جاوید انور ، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصود النبی،چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمودحسن، چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی، چیف کمرشل منیجرفسیلیٹیشن یونس رحمان، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی فہد رحمان سمیت ریلوے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :