ریلوے انتظامیہ نے صحافیوں کیلئے رعائتی سفری کارڈ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

بدھ 28 دسمبر 2016 16:16

ریلوے انتظامیہ نے صحافیوں کیلئے رعائتی سفری کارڈ کی مدت میں ایک ماہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) ریلوے انتظامیہ نے صحافیوں کے لیے رعائتی سفری کارڈ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اب یہ کارڈ 31جنوری 2017تک کارآمد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نئے کارڈ کے لیے فارم ریلوے کے ڈویژنل دفاتر اور ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور کے علاوہ ریلوے کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یادرہے کہ نئے کارڈ یکم فروری کے بعد بننا شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :