خیبرپختونخوا میں بیوروکریٹس استعفے دیکرصوبہ چھوڑرہے ہیں،مولانافضل الرحمن

فاٹا میں اصلاحات کے بجائے نیانظام دیا گیاعوام مطمئن نہیں،آج کرپشن میں خیبرپختونخواٹاپ پرہے،اب سیاست بھی مولوی ہی کریگا،خیبرپختونخواہ میں اسلام کی جڑیں مضبوط ہونے پریہودیوں نےکمزورکرنے کی کوشش کی۔سربراہ جے یوآئی(ف)کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 16:07

خیبرپختونخوا میں بیوروکریٹس استعفے دیکرصوبہ چھوڑرہے ہیں،مولانافضل ..

صوابی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) :جمعیت علمااسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ پہلے انگریزکے غلام تھے آج امریکا کے غلام ہیں،خیبرپختونخوا میں بیوروکریٹس استعفے دے کرصوبہ چھوڑرہے ہیں،فاٹا میں اصلاحات کے بجائے نیانظام دیا گیاجس پرعوام مطمئن نہیں،آج کرپشن میں خیبر پختونخوا ٹاپ پر ہے،اب سیاست بھی مولوی ہی کرے گا،خیبرپختونخواہ میں اسلام کی جڑیں مضبوط ہونے پریہودیوں نےکمزورکرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے تحفظ مدارس اورتاسیس جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ جمیعت سو سال پورے کر رہی ہے۔جے یو آئی کا منشور قرآن کا پیغام ہے۔جے یو آئی انسانی آزادی کی بات کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا 70 سال میں ہم امن کیوں نہیں لاسکے۔

(جاری ہے)

آج ہم بےامنی اور بھوک کو رو رہے ہیں۔ اب سیاست بھی مولوی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کرپشن میں خیبر پختونخوا ٹاپ پر ہے۔

خیبرپختونخوا میں ادارے کمزور ہوگئے۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ معیشت کو ٹھیک اور کرپشن سے پاک نظام جے یو آئی دے سکتی ہے۔ پہلے انگریز کے غلام تھے آج امریکا کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بچہ بچہ سمجھتا ہے امریکا ہمارا آقا اور چین دوست ہے۔ہم قوم کو خوددار اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بیوروکریٹس استعفے دے کر صوبہ چھوڑ رہے ہیں، فاٹا میں اصلاحات کے بجائے نیا نظام دیا گیاجس پرعوام مطمئن نہیں ہیں۔سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ قبائلی عوام سے مشاورت کے بغیر فاٹا سے متعلق قانون سازی نہیں ہوسکتی۔کے پی کےمیں اسلام کی جڑیں مضبوط ہونے پریہودیوں نےکمزورکرنیکی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :