سکھر تا لاہور ایل این جی سپلائی لائن 750 کلومیٹر مکمل ہو چکی ہے ، باقی 250کلومیٹر آئندہ سال مارچ تک مکمل کر لی جائیگی،ایل این جی بیسڈ4 پاور پراجیکٹس نندی پور ،ْ حویلی بہادرشاہ ،ْ بلوکی اور بھکھی پاور پراجیکٹ سمیت دیگر شعبوں کو 1200 ملین کیوبک فٹ گیس مہیا کی جائے گی ،سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے جنرل منیجر پراجیکٹ صبغت اللہ کی اے پی پی سے گفتگو

بدھ 28 دسمبر 2016 16:07

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے جنرل منیجر پراجیکٹ صبغت اللہ نے کہا ہے کہ سکھر تا لاہور ایل این جی سپلائی لائن 750 کلومیٹر مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی 250کلومیٹر آئندہ سال مارچ تک مکمل کر لی جائیگی۔ اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوںنے بتایا کہ ایل این جی بیسڈ4 پاور پراجیکٹس نندی پور ،ْ حویلی بہادرشاہ ،ْ بلوکی اور بھکھی پاور پراجیکٹ سمیت دیگر شعبوں کو 1200 ملین کیوبک فٹ گیس مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھکھی پاور پراجیکٹ کو گیس کی فراہمی کیلئے 18 کلومیٹر کی لائن دے دی گئی ہے، جب پراجیکٹ کو گیس کی طلب ہو گی اسے گیس فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 400 ملین کیوبک فٹ ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہو چکی ہے، 400 ملین کیوبک فٹ ایل این جی گیس کی سپلائی صنعتی شعبے کو مہیا کی جا رہی ہے جبکہ باقی ایل این جی آنے سے پاور سیکٹر اور دیگر شعبہ کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہدف کے مطابق رواں ماہ دسمبر میں سکھر تا لاہور پائپ لائن مکمل ہونا تھی لیکن پائپ کی عدم دستیابی کے باعث پائپ لائن دسمبر میں مکمل نہ ہو سکی تاہم پائپ کیلئے نئی کمپنی کو ٹینڈرز دے دیا گیا ہے انشاء اللہ مارچ تک سکھر سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن کو مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :