سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پرسوں ہو گا

بدھ 28 دسمبر 2016 16:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پرسوں (جمعہ کو ) پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال کے حوالے خبروں پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹر اے رحمن ملک کی زیر صدارت اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹس کے اجراء سے متعلق بھی بریفنگ دیں گے۔ کمیٹی کو سول ڈیفنس کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔