ایئر پورٹ روڈ پر اوور ہیڈ برج کی عدم موجودگی شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئی

بدھ 28 دسمبر 2016 16:06

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)ایئر پورٹ روڈ پر اوور ہیڈ برج کی عدم موجودگی شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئی۔شہریوں کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پر ٹیپو لنک روڈ سے کرال چوک تک ایک بھی اوور ہیڈ برج موجود نہیں جبکہ گرد ونواح کی متعدد آبادیوں کے لوگ اور قومی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والے مسافروں اور دیگر شہریوں کو سڑک عبور کرنے کے لیے کوئی سہولت میسر نہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ روڈ پر تیز رفتار ٹریفک کے باوجود لوگ پیدل سڑک عبور کرنے پر مجبور ہیں جو کہ کسی بھی طرح خطرے سے خالی نہیں ۔واضح رہے کہ ایئرپورٹ روڈ کے اطراف چکلالہ ،افضل ٹائون ،شاہ خالد کالونی سمیت متعدد چھوٹی بڑی آبادیاں ہیں تاھم ان لوگوں کی سہولت کے لیے ائیر پورٹ روڈ پر کوئی اوور ہیڈ برج نصب نہیں ۔شہریوں کاکہنا ہے کہ انتظامیہ نے ٹیپو لنک روڈ کے پاس ایک اوور ہیڈ برج کی تنصیب کی ہے جو کہ آبادی سے تقریباً ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہے ۔جس سے استفادہ ممکن نہیں ۔