پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ اور پانی سپلائی کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

بدھ 28 دسمبر 2016 15:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھرمضر صحت دودھ اور پانی سپلائی کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائیوںکا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں مضر صحت دودھ اور پانی سپلائی کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائیوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیںہیں جس کے تحت ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل فیصل آباد ڈویژن جبکہ ڈائریکٹرآپریشنز رافعہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں کارروائیوں کی نگرانی کریں گی، جس کے دوران ٹیمیں دودھ کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائیں گی جس کے بعدان کے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں واقع دکانوں سے دودھ کے 32 نمونے اور پانی کے 313 نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پی سی ایس آئی آرلیبارٹریزنے اب تک 52 نمونوں کی رپورٹس دی ہیں جن میں سی27 نمونے ناقص اور غیرمعیاری پائے گئے جنہیںاپنا سسٹم درست کرنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے بصورت دیگر ان یونٹس کو سیل کردیا جائے گا۔ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :