ایران نے ہمدان فوجی اڈہ دوبارہ روسی فوج کو دینے پرغور شر وع کر دیا

گر ماسکو اڈے کو استعمال کرنے کی درخواست کرے تو اسے دیا جاسکتا ہے، ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان

بدھ 28 دسمبر 2016 15:06

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) ایران نے ہمدان فوجی اڈہ دوبارہ روسی فوج کو دینے پرغور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ماسکو اڈے کو استعمال کرنے کی درخواست کرے تو اسے دیا جاسکتا ہے ایرانی میڈیا کے مطابق ۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا ہے کہ تہران ہمدان کا فضائی اڈہ ایک بار پھر روس کو فوجی مقاصد کے لیے دینے پر غور کررہا ہے۔ اگر ماسکو اس اڈے کو استعمال کرنے کی درخواست کرے گا تو یہ اڈہ اسے استعمال کے لیے دیا جاسکتا ہے۔ جبکہ روسی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیردفاع حسین دہقان نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں فوجی کارروائیوں کے لیے تہران اور ماسکو کے درمیان ’کوآرڈینیشن‘ موجود ہے۔