تفریحی پارکوں ، درباروں اور سڑکوں پر گھومنے والے 15 بچے عدالت پیش

سیشن کورٹ کا 6بچے والدین کے حوالے کرنے کا حکم ،باقی بچوں کے والدین کی تلاش کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

بدھ 28 دسمبر 2016 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) تفریحی پارکوں ، درباروں اور سڑکوں پر گھومنے والے 15 بچے عدالت پیش کر دیئے گئے ، سیشن کورٹ نے 6بچے والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے باقی بچوں کے والدین کی تلاش کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔تفریحی پارکوں ، درباروں اور سڑکوں پر گھومنے پھرنے والے 15 کم سن بچوں کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں 6 بچوں کے والدین نے ان کی حوالگی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور اس کے ساتھ آئندہ بچوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔ 9بچوں کے والدین تلاش کے باوجود سیشن عدالت نہیں پہنچے جس کے بعد عدالت نے ان بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا اور فوری ان کے والدین کی تلاش کے عمل تیز کرنے کی ہدایت دیدی ۔