طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کا نئے سال کے آغاز میں بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان

سال کے اوائل میں رضا کارانہ طور پر ملازمتیں چھوڑنے والے ملازمین کیلئے پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے‘ میڈیا رپورٹ

بدھ 28 دسمبر 2016 14:56

طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کا نئے سال کے آغاز میں بڑی تعداد میں ملازمین کو ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے نئے سال کے آغاز میں بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بوئنگ کے کمرشل جیٹ بنانے والے یونٹ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2016کے دوران ملازمین کی تعداد میں 8فیصد کمی کی گئی ہے اور ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے کا سلسلہ 2017میں بھی جاری رہے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں سال کے اوائل میں رضا کارانہ طور پر ملازمتیں چھوڑنے والے ملازمین کیلئے پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ملازمین کی کٹوتی کے عمل میں منیجرز اور انتظامی افسران کی شرح 10فیصد بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :