گلگت ،گند م کی فراہمی میں تعطل اور کمی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، محمد شفیق

بدھ 28 دسمبر 2016 14:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) صوبا ئی وزیر خوراک گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمٰن کی قیاد ت میں عوام کی فلا ح و بہبود اور تر قی کیلئے سرگرم عمل ہے ، صو با ئی حکو مت کا عزم ہے کہ گلگت بلتستان میں تر قی کا عمل تیز ہواور عوام کو جد ید سہو لیات میسر ہوں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گند م کی فراہمی میں تعطل اور کمی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تمام ڈپوز میں گند م کا سٹا ک مو جود ہے ، دور دراز علا قوں میں گند م کی سپلا ئی ہو چکی ہے ۔

انہو ں نے کہا ہے کہ قا ئداعظم محمد علی جناح ہمہ جہت شخصیت کے ما لک تھے ، ان کی زند گی ہمارے کیلئے ایک بہتر ین نمو نہ ہے ،ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے پا کستان کی تر قی میںاپنا کر دار ادا کر نا چا ہیے ۔