محکمہ اطلاعات کے دائرہ کار کو وسیع کرکے دیگر اضلاع میں بھی ذیلی دفاتر کے قیام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،اقبا ل حسن

بدھ 28 دسمبر 2016 14:25

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکو مت گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے ، سی پیک سمیت دیگر بڑ ے منصوبو ں میں گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوںکا مستقبل ہے ، نو جوان اپنی صلا حیتوں کو بروئے کا ر لا کر علا قے کی تر قی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات کئے ہیں ، محکمہ اطلاعات کے دائرہ کار کو وسیع کرکے دیگر اضلاع میں بھی ذیلی دفاتر کے قیام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،جس سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے، آئندہ چند دنوں میں سیکرٹری اطلاعات کی تعیناتی کے بعد محکمے کے مسائل کوجلد حل کیا جا سکے گا، سکردو اور دیامر میں ضلعی دفاتر کے قیام کے لئے بھی سفارشات تیار کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کا شعبہ کسی بھی حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمارا محکمہ ایک ایسا مرکزی اطلاعاتی نظام تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے جس سے آن لائن پورے صوبے کے بارے میں تیز ترین ، مستند خبریں اور معلومات دستیاب ہوں گی۔ اس پورٹل پر ٹریفک کی صورتحال، ہنگامی صورتحال میں آفت زدہ علاقوں کے بارے میں اطلاعات، سڑکوں کی بابت اطلاعات اور دیگر اہم امور کے حوالے سے معلومات بھی دستیاب ہونگی۔ صوبائی حکومت کے دیگر محکموں بشمول جی بی ڈی ایم اے، ایمرجنسی ریسکیو سروس1122 وغیرہ کے تعاون سے غیر معمولی حالات میں معلومات کی دستیابی کو ممکن بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس ایمرجنسی کی صورت میں ضروری معلومات انٹرنیٹ پر حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :