حبیب ٹائون سے دو کمسن بچوں کا اغواء پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ درج کر لیا

بدھ 28 دسمبر 2016 14:21

حبیب ٹائون سے دو کمسن بچوں کا اغواء پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ درج کر ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) یہاں حبیب ٹائون سے دو کمسن بچوں زینب فا طمہ اور وسیب کو 4مسلح افراد نے اغواء کر لیا اور فرار ہو گئے پولیس فرید ٹائون نے بچوں کی ماں ناہید فاطمہ کی رپورٹ پر امیر بخش اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف ،مقدمہ 363ت پ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تا ہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور نہ ہی بچے بر آمد ہو سکے ہیں پولیس کے زرائع نے بتایا ہے کہ میاں بیوی میں جھگڑا کے نتیجہ میں اس کے خاوند امیر بخش نے بچے اغواء کر کے منڈی بہائو الدین لے گیا تھا بچوں کی بر آمدگی کے لئے پولیس کی ایک ٹیم منڈی بہائو الدین روانہ ہو چکی ہے اور ملزموں کو جلد گرفتار کر کے بچوں کو بر آمد کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :