زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں ، واقعہ میں ملوث افرادکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘ خلیل طاہر سندھو

بدھ 28 دسمبر 2016 14:13

زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں ، واقعہ میں ملوث افرادکو کیفر کردار تک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی امور خلیل طاہر سندھو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ محلہ مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بیرون ملک سے اپنے تعزیتی پیغام میں خلیل طاہر سندھو نے اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہاہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے ورثاء اور متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تمام حقائق اکٹھے کرنے کے بعد 48گھنٹوں میں تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افرادکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گااور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :