چشمہ تھری پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب،وزیراعظم کا لکھی ہوئی تقریر سے ہٹ کر خطاب ،چینی زبان میں ترجمہ کرنیوالی مترجم کو دقت کا سامنا ،تقریر کا صیح ترجمہ نہ کرسکی

بدھ 28 دسمبر 2016 13:42

چشمہ تھری پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب،وزیراعظم کا لکھی ہوئی تقریر ..
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کے چشمہ تھری پاور پلانٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اردو تقریر کا چینی زبان میں ترجمہ کرنے والی مترجم کواس وقت دقت کا سامنا کرنا پڑاجب وزیراعظم نے لکھی ہوئی تقریر سے ہٹ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بدھ کو وزیراعظم میاں نواز شریف نے چشمہ تھری پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے اردو میں تقریر کی تو وزیراعظم کی تقریر جس کا چینی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔ مترجم کو اس وقت دقت کا سامنا کرنا پڑا جب وزیراعظم نے اردو میں لکھی ہوئی تقریر سے ہٹ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جب مترجم نے اس کا چینی زبان میں ترجمہ کیا تو وزیراعظم نے کہا کہ آپ صحیح ترجمہ نہیں کررہیں تو اس وقت مترجم کو خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے تقریر کے آخر میں پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا تو اس وقت بھی وزیراعظم نے مترجم کو کہا کہ اس کا چینی زبان میں ترجمہ کریں۔

متعلقہ عنوان :