ملائکہ اروڑا خان نے اپنے خاوند سے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 13:17

ملائکہ اروڑا خان نے اپنے خاوند سے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء):2016ء بالی وڈ جوڑوں کے لیے 2016ء کوئی اچھا سال ثابت نہیں ہوا۔ رواں سال کئی بالی وڈ جوڑوں کی طلاق اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں جن میں ملائکہ اروڑا خان اور ارباز خان کی علیحدگی کی خبر بھی خبروں کی زینت بنی رہی ۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ ایک دوسرے کو رضامند کرنے کی کوشش کے بعد اب ملائکہ اور ارباز نے بیندرا کی فیملی کورٹ میں باہمی رضامندی سے اپنی طلاق کا کیس دائر کر دیا ہے ۔

تاہم ان کی علیحدگی کی کوئی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا خان نے اپنے شوہر ارباز خان سے 10 سے 15 کروڑ روپے کے نان و نفقہ ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملائکہ کا کہنا ہے کہ میرا یہ مطالبہ پورا کرنا ہو گا ، جبکہ وہ اپنے مطالبے کو کم کرنے یا کسی اور چیز پر رضا مند ہونے پر بھی متفق نہیں ہیں۔