ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 28 دسمبر 2016 13:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئیمرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل جمعرات کو ہو گا۔ چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس بعد نمازِ عصر دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر0300-9285203 , 0321-2484604 , (021)99261404 , 99261403 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :