صوبائی وزیرراجہ اشفاق سرورکی مری انتظامیہ کوسرکاری اراضی پرقبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت

بدھ 28 دسمبر 2016 13:24

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت کامری کی مختلف جگہوں پرواقع قیمتی سرکاری اراضی پربااثرشخصیات کی جانب سے قبضہ کرنے کے انکشاف پرسخت نوٹس،اس ضمن میں صوبائی وزیرراجہ اشفاق سرورنے مری انتظامیہ کوسرکاری اراضی پرقبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی بھی جگہ پرقبضہ کی شکایت موصول ہوئی تومتعلقہ محکمہ اورافسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

راجہ اشفاق سرورنے تحصیل انتظامیہ اورمحکمہ ریونیوکے افسران کومری بروری اورکشمیرپوائنٹ میں واقع کانسٹیشیاء اسٹیٹ اور سابق برازیل ایمبیسی سمیت دیگر سرکاری اراضی کوبھی محفوظ بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ادھرمری شہرکی مختلف سیاسی سماجی اورکاروباری تنظیموں نے صوبائی وزیرراجہ اشفاق سرور کی جانب سے مری بروری اورسابق برازیل ایمبیسی کی قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کا فوری نوٹس لینے اورا نتظامیہ کی بروقت کارروائی پر اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ اعوان اورصوبائی وزیرکے کوآرڈینیٹرارشدعباسی کی کاوشوں کوبھی سراہا۔

(جاری ہے)

راجہ اشفاق سرورنے اسسٹنٹ کمشنرمری عارف اللہ اعوان کو وزیراعظم محمد نوازشریف کے مری ماسٹرپلان کے مطابق مری بروری اورسابق برازیل ایمبیسی کی جگہ پرمجوزہ تفریح پارک کی رپورٹ جلد مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :