محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے 2 سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، 51 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

بدھ 28 دسمبر 2016 13:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے 2 سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، 51 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی فورس ایبٹ آباد کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے 2 سال کے دوران 66 کلو گرام بارودی مواد، 10 پستول، 10 دستی بم، ایک کلاشنکوف،260 کارتوس،26 کلو گرام بال بیئرنگ، 6 راکٹ لانچر، 6 فیوز، 68 فٹ پرائمہ کارڈ، 30 ڈیٹونیٹر برآمد کئے۔

دہشت گردی میں ملوث 30 ملزمان میں سے 18 ملزمان گرفتار کئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی فورس نے 4 مجرم جن کے سروں کی قیمت لگی تھی، گرفتار کئے۔ 2015ء میں 14 دہشت گرد گرفتار کئے جن میں سے 6 کو سزا ہوئی۔

(جاری ہے)

2016ء میں 15 مقدمات درج ہوئے، 21 ملزمان گرفتار کئے، 14 دہشت گروں کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔

آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے،3کلاشنکوف، 4 پستول، 71 کارتوس، ہینڈ گریند 8، بارود 55 کلو، راکٹ گولے، 2 تیار بم، 2 عدد ٹیس ڈیٹویٹر پرائمہ کارڈ 28 فٹ برآمد کئے، 7 افراد کو سزا ہوئی جبکہ 5 مقدمات ملٹری کورٹ کو ٹرانسفر کئے گئے۔ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے بھاری مقدار میں بارود و اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔