قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ،ارشد عمر زئی

بدھ 28 دسمبر 2016 13:21

پشاور۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد علی عمر زئی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے اکابرین نے پختونوں کو ان کے حقوق دلانے اور صوبے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کیلئے حقیقی جدوجہد کی ہے اور خاص کر ضلع چارسدہ میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کا سہرا قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں کے سر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چارسدہ قومی وطن پارٹی کی ضلعی،تحصیل اور یونین کونسلوں کے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی خالد خان،سلطان محمد خان،تحصیل شبقدر کے ناظم ظفر علی خان،تحصیل تنگی کے ناظم یحیی جان محمد،فقیر حسین لالہ اور حاجی فرمان سمیت ضلع و تحصیل کے ناظمین، بلدیاتی ممبران اورقومی وطن پارٹی کے عہدیداراوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :