بند روڈ پر بے قابو ٹرک نے رکشے کو کچل ڈالا جسکے ،ایک محنت کش جاں بحق ،تین افراد زخمی

بدھ 28 دسمبر 2016 12:40

بند روڈ پر بے قابو ٹرک نے رکشے کو کچل ڈالا جسکے ،ایک محنت کش جاں بحق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) بند روڈ پر قصور پورہ کے قریب بے قابو ٹرک نے رکشے کو کچل ڈالا جسکے نتیجے میںایک محنت کش جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق بند روڈ پر قصور پورہ کے قریب علی الصبح ریت سے بھرے تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر رکشے پر چڑھ گیا جس کی وجہ سے 34 سالہ محنت کش شاہد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد یاسین، اکبر اور فیصل زخمی ہو گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔تھانہ شفیق آباد پولیس نے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شاہد 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کی چند ماہ بعد شادی ہونا تھی۔

متعلقہ عنوان :