وحدت روڈ سلنڈر دھماکہ کے تین زخمی دم توڑ گئے ،14ہسپتال میں زیر علاج

بدھ 28 دسمبر 2016 12:40

وحدت روڈ سلنڈر دھماکہ کے تین زخمی دم توڑ گئے ،14ہسپتال میں زیر علاج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ وحدت روڈ پر ملٹی نیشنل فوڈ چین کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے لگنے والی آگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں میں سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ،14زخمی ابھی بھی جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز مسلم ٹائون کے علاقہ وحدت روڈ پر واقع ملٹی نیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ کے کچن میں پڑے ایک سلنڈر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا جس نے باہر پڑے سلنڈروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے کچن سے ملحقہ چائنہ سیل پوائنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ سلنڈر دھماکے اور آگ لگنے سے 26افراد جھلس گئے تھے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج شدید زخمیوں میں سے تین افراد مظفر ،زمان اور سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔بتایاگیا ہے کہ ہسپتال میں ابھی بھی 14مریض زیر علاج ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :