آصف زرداری اور بلاول کے پارلیمنٹ میں آنے سے خورشید شاہ کی کُرسی کو خطرہ نہیں۔ منظور وٹو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 12:14

آصف زرداری اور بلاول کے پارلیمنٹ میں آنے سے خورشید شاہ کی کُرسی کو خطرہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وٹو نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے سید خورشید شاہ کی کُرسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سید خورشید شاہ قومی اسمبلی میں بدستور اپوزیشن لیڈر رہیں گے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ سی ای سی میں آصف علی زرداری نے یہ واضح کر دیا کہ سید خورشید شاہ کی کُرسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری یکم جنوری کو لاہور آ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کی لاہور آمد پر لانگ مارچ کو عملی شکل دی جائے گی۔