وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا 29دسمبر کو مظفرآباد دورہ متوقع ‘تمام تر انتظامات مکمل

وزیر اعظم مظفرآباد میں کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس خطاب کے علاوہ نومنتخب ممبران سے حلف بھی لیں گے

بدھ 28 دسمبر 2016 12:22

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا 29دسمبر کو مظفرآباد دورہ متوقع ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا 29دسمبر کو مظفرآباد دورہ متوقع تمام تر انتظامات مکمل وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف مظفرآباد میں کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس خطاب کے علاوہ نومنتخب ممبران سے حلف بھی لیں گے جبکہ بجٹ اجلاس پی سی ہوٹل اپر چھتر میں منعقد ہوگا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف دورہ مظفرآباد کے دوان ایک بڑے پیکج کا اعلان کے علاوہ آزادکشمیر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی بارے اعلان بھی کریں گے آزادکشمیر بھر سے پولیس کی بھاری نفری مظفرآباد طلب دو روز کے لئے پی سی ہوٹل بک یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان کا دو مرتبہ موسم خرابی کے باعث دورہ ملتوی ہونے کی وجہ سے حکومت آزادکشمیر کو دو کروڑ روپے کی پھکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم اب آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا کا کوئی امکان نہیں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کے موقع پر حکومت آزادکشمیر اور (ن) لیگ کے کارکنوں نے استقبال کی تیاریاں شروع کردی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ایم ایل ایز اور سینئر کارکن بھی میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور حکومت آزادکشمیر کی جانب سے اپنے تحفظات پر تادلہ خیال کریں ۔