آصف زرداری کو علم ہے کہ ملٹری کسی مداخلت کے موڈ میں نہیں ہے ۔ نجم سیٹھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 12:06

آصف زرداری کو علم ہے کہ ملٹری کسی مداخلت کے موڈ میں نہیں ہے ۔ نجم سیٹھی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آصف زرداری کو اگر پی ٹی آئی سے الائنس بنانا پڑے تو آصف زرداری آمادہ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اور عمران خان دھرنا دینے کا بھی کہیں تو عین ممکن ہے کہ آصف زرداری عمران خان کے ساتھ بھی دھرنا دے دیں ۔ کیونکہ انہیں یہ علم ہے کہ ملٹری ابھی کسی قسم کی مداخلت کے موڈ میں نہیں ہے ۔ ملٹری کی جانب سے فی الوقت کسی مداخلت کا امکان نہیں اسی لیے آصف زرداری 2017ء میں نواز شریف کو ہلانے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔