راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

پنجاب کے میدانی علاقوں ، بالائی سندھ میں صبح اور رات کو دھند کا امکان ، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھے گی

بدھ 28 دسمبر 2016 12:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بھی سرد اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں ، بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم سرد اور خشک ہے ، جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت نو جبکہ زیادہ سے زیادہ تیئس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا، مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے،گزشتہ روز سب سے سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

متعلقہ عنوان :