رینجرز دفتر اور ایس ایس پی راؤ انوار پر حملہ کرنا تھا، گرفتار دہشتگردوں کا انکشاف

بدھ 28 دسمبر 2016 12:15

رینجرز دفتر اور ایس ایس پی راؤ انوار پر حملہ کرنا تھا، گرفتار دہشتگردوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے گرفتار کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ زین اللہ نامی دہشتگرد خالد خراسانی نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افراد اور دفاتر کو نشانہ بنانا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائٹ ایریا سے گرفتار کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں نے سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگردوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ زین اللہ نے حال ہی میں 10 دہشتگردوں پر مشتمل گروپ کراچی بھیجا تھا۔ زین اللہ نے ہی اسلحہ اور تخریب کاری کا سامان بھی فراہم کیا۔ تمام ساتھی افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔ دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ رینجرز کے دفتر اور ایس ایس پی راؤ انوار پر حملہ کرنا تھا۔ سلطان آباد میں پولیس بس کی ریکی بھی مکمل کر رکھی تھی۔ پولیس نے تینوں دہشتگردوں عصمت اللہ، عبدالرحمان اور زاہد کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :