ٹوبہ ٹیک سنگھ،34 افراد کی ہلاکتوں کے بعد کریک ڈائون ، مرکزی ملزم گرفتار

زہریلی شراب سے متاثرہ افراد متعددافراد ہسپتال میں زیر علاج ، شراب فروخت کرنیوالے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

بدھ 28 دسمبر 2016 12:15

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے 34 افراد کی ہلاکتوں کے بعد پولیس کا کریک ڈاؤن ، مرکزی ملزم ساون مسیح اور عدیل کو گرفتار کرلیا ، مزید ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ، زہریلی شراب سے متاثرہ 10 سے زائد افراد اب بھی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے اموات کے بعد شہر کی فضا سوگوار ، ہر آنکھ اشکباررہی ۔

لواحقین اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر غم سے نڈھال ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے شراب فروخت کرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ۔ مرکزی ملزم ساون مسیح اور عدیل کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ زہریلی شراب سے متاثرہ 10سے زائد افراد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج ہیں جو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہونیوالے 34 افراد کی تدفین کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :