گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوششیں جاری ہیں،فدا خان

بدھ 28 دسمبر 2016 11:52

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوششیں جاری ہیں،فدا خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

غذر میںذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت نے گلگت بلتستسان میں سیاحوں دلچسپی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں اولین بنیادوں پر سیاحوں کی رہائش کی قلت پر قابو پانے کے لئے ہوٹلوں اور رہاشی گھروں کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر کام کا آغاز شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس منصوبے پر ایک ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔وزیرسیاحت نے کہا کہ حکومت علاقے کی جانب ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سیاحتی سہولیات کے تحت علاقائی نوجوانوں کو گائیڈ کی تربیت بھی دی جائے گی جس سے بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی۔