سرگودھا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی

بدھ 28 دسمبر 2016 11:02

سرگودھا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) سرگودھا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرگودھا کے گنجان آباد علاقہ جنر ل بس اسٹینڈ کے قریب عبداللہ کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجہ میں جھلس کر 8 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 زخمی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور انہیں بہترین طبی امداد کی لئے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں عمران ولد غلام حسین، عمران ولد غلام علی، محمد احمد، ساجد علی، ضیا ء الرحمان،نسیم بی بی ،سعدیہ ولد غلام علی وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :