دبئی: ویزٹ ویزے پر کام کرنا غیر قانونی ہے، بلیک لسٹ کیا جا سکتاہے: دبئی ایمیگریشن حکام

بدھ 28 دسمبر 2016 10:17

دبئی: ویزٹ ویزے پر کام کرنا غیر قانونی ہے، بلیک لسٹ کیا جا سکتاہے: دبئی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔28دسمبر 2016ء): دبئی ایمیگریشن حکا م نے کہا ہے کہ دبئی میں یا متحدہ عرب امارات میں ویزٹ ویزے پر کام کرنے والے افراد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پکڑے جانے پر ان کو بلیک لسٹ کرنے کے علاوہ جرمانے بھی بھرنے پڑ سکتے ہیں ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ متعدد افراد ایسے افراد ہوتے ہیں، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ویزٹ پر جا کر کام ڈ ھو نڈ لیں گے اور پھر ویزٹ ویزے کو تبدیل کروا کر کسی کمپنی میں کام کر لیں گے ۔

(جاری ہے)

دبئی ایمیگریشن کے اعلی حکام نے ایک بار پھر بارور کرایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق کوئی بھی فرد ویزٹ ویزے پر آ کر اپنا ویزے کو ورکنگ ویزے میں تبدیل نہیں کروا سکتا ۔ اگر اس کو کسی کمپنی نے کام کی آفر کر دی ہے تو اس کو پہلے اپنے وطن جانا ہو گا ،اور وہاں سے مذکورہ کمپنی کی طر ف سے جاری کیے گئے ورکنگ ویزے پر دبارہ دبئی میں آ کر کام کرنے کی اجازت ہو گی۔اسکے علاوہ اگر ایک ویزہ ایک مالک کے نام ہے تو اسکی دستخط شدہ ا جازت نامے کے بغیر وہ کسی دوسرے جگہ پرکا م نہیں کر سکتا۔