جدہ: دس لاکھ کے قریب غیر ملکی شہریوں کی میڈیکل انشورنس نہیں ہے :وزارت صحت

بدھ 28 دسمبر 2016 09:55

جدہ: دس لاکھ کے قریب غیر ملکی شہریوں کی میڈیکل انشورنس نہیں ہے :وزارت ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28دسمبر 2016ء): وزارت ِصحت کی طرف سے جاری کیجئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں تقریباََدس لاکھ کے قریب غیر ملکیوں کی میڈیکل انشورنس ہی نہیں ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مملکت میں صرف 7.6ملین غیر ملکی شہریوں کی میڈیکل انشورنس ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

1.93ملین غیر ملکی شہری گھروں میں کام کرنے ، ڈرائیور اور گھریلوخادماؤں پر مشتمل ایسے ہیں جن کی میڈیکل انشورنس نہیں ہوسکی ۔ تاہم 870,000غیر ملکی ملازمین کی کسی بھی طرح کی انشورنس نہیں ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق 33فیصد آبادی غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے ۔وزارت ِ صحت کے ترجمان کا کہناتھا کہ اب کسی بھی شہری کے اقامے کی تجدید اس وقت تک نہیں ہو سکے گی جب تک وہ میڈیکل انشورنس نہ کروا لیں۔