جازان:شہریوں نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے حکومت سے دردمندانہ اپیل کر دی

بدھ 28 دسمبر 2016 08:01

جازان:شہریوں نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے حکومت سے دردمندانہ اپیل کر دی

جازان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28دسمبر2016):جازا ن کے علاقے شوقیری کے رہائیشیوں نے میونیسپلیٹی حکام سے درخواست کی ہے کہ بارشوں کے موسم میں ہرسال انہیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہناہے کہ ان کے علاقے کی بڑی سڑک کو اسفالٹ سے بنایا جایا تاکہ موسم برسات کی بارشوں سے آبادی کو بچایا جا سکے ۔اس کے علاوہ پبلک ہسپتال کی سروسز کو بہترین کیاجائے۔شوقیری کے علاقہ مکینوں کو ریت سے بنے راسطوں پر چل کر اپنے گاؤں پہنچنا پڑتاہے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی راسطہ ہی نہیں ہے ۔جب تیز بارشیں ہوتی ہیں تو یہ راسطے بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔