جدہ: 2016میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکی شہریوں کی 1348میّتیں متعلقہ ممالک بجھوائی گئی

بدھ 28 دسمبر 2016 08:01

جدہ: 2016میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکی شہریوں کی 1348میّتیں متعلقہ ممالک ..

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28دسمبر2016): وزارتِ صحت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے گزشتہ سال سعودی عرب میں مختلف حادثات اور طبی اموات کے بعد غیر ملکی شہریوں کی1348 میّتیں ان کے متعلقہ ممالک بجھوائی گئی .تفصیلات کے مطابق اعدادوشمار کے مطابق تقریباََ112میّتیں ماہانہ ممالک بجھوائی گئی ۔

(جاری ہے)

فرانزک میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار بن عمر الوئیل کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا مکمل ڈیٹے کا ریکارڈ رکھا جاتاہے ۔حکومت نے جاں بحق ہونے والے افراد کا ریکارڈ رکھنے کے لیئے تمام ہسپتالوں میں کمپیوٹر ائزڈ سسٹم نصب کیاگیاہے ۔