مکہ : گورنرنے اعلیٰ حکام کو شہریوں کی خدمت کرنے کی تلقین کی ہے

بدھ 28 دسمبر 2016 07:48

مکہ : گورنرنے اعلیٰ حکام کو شہریوں کی خدمت کرنے کی تلقین کی ہے

مکہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28دسمبر2016):گورنرمکہ پرنس خالد الفیصل نے تمام حکومتی اعلی حکام سے کہاہے کہ وہ شہریوں کی خدمت کو فرائض سمجھ کر ادا کریں ۔شہریوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے کوششیں کریں۔

(جاری ہے)

پرنس خالد الفیصل نے حکومتی عہدیداروں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہو ں نے ماضی میں بھی اچھی اور بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیاہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ حکومتی عہدیداروں کے لیے ملکی اور غیر ملکی شہریوں میں کسی بھی طرح کا فرق نہیں رکھنا چاہیئے ۔ جس طرح تمام ملکی شہریوں کے لیے ان کی خدمات ہیں اسی طرح غیر ملکی شہریوں کے لیئے بھی ہونی چاہیئے ۔