اراکین اسمبلی کا زہریلی شراب سے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار افسوس

منگل 27 دسمبر 2016 22:35

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) اراکین صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق ،چوہدری امجد علی جاوید ، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادبلال صدیق کمیا نہ ،ڈی سی او عامر اعجاز اکبر اور ایم این اے محمد جنید انوار چوہدری کے سیکرٹری میاں فرخ اقبال نے مبارک آباد کالونی کا دورہ کیا ،اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے زہریلی شراب فروخت کرنے اور اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ،فیصل آباد کے بشپ جوزف ارشد ،فیصل آباد کے فادر سموئیل جارج ،فادر ظفر اقبال اورمسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر رشید جلال ہلاک ہونے والے مسیحوں کے گھروں میں گئے ،اور ان کیلئی اظہار افسوس کیا ،جبکہ اس موقع پر مسیحی رہنمائوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے ،ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی مالی امداد ،متاثرین کے علاج معالجہ ،شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ،جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی انکوائری کمیٹی کے رکن کوکب ندیم اور ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ان کے مطالبات منظور کئے جانے کی یقین دہانی کروائی ،جس کے بعد ہلاک ہونے والے مسیحوں کی آخری رسومات ادا کرکے انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :