عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ڈی پی او

منگل 27 دسمبر 2016 22:35

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ خانیوال سے جرائم کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھوں گا کیونکہ یہاں کے عوام کی جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔یہ بات ڈی پی او آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی جس کے مطابق ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات دئیے جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر میاں چنوں نے کارروائی کرتے ہوئے اللہ دتہ ولد عبدالعزیز سکنہ 111/15Lسے 100لٹر شراب ‘محمد ذاکر ولد عبدللہ سکنہ 120/15Lسے 500گرام چرس اور اسلام عرف سلامی ولد احمد قوم تندرانہ سکنہ 49/15Lسے کلاشنکوف برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کیے، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی خانیوال نے کارروئی کرتے ہوئے کرسچن کالونی کے رہائشی سیموئیل عرف ٹونی ولد انور خادم اور دائود مسیح ولد سیموئیل سے 400لٹر شراب او رندیم ولد جمیل قو م شیخ سکنہ کالونی نمبر1خانیوال سے 400گرام چرس برآمد کی جبکہ ایس ایچ او تھانہ خانیوال کہنہ نے ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے 25سال قید کی سزا کے اشتہاری ملزم محمد یٰسین عرف چھیما ولد اللہ بخش کو گرفتار کیا، ملزم تھانہ خانیوال کہنہ میں بھی اشتہاری تھا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔