موٹرسائیکل چورگینگ گرفتار،11موٹرسائیکلیں اورنقدی برآمد

منگل 27 دسمبر 2016 22:32

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)موٹرسائیکل چورگینگ گرفتار،11موٹرسائیکلیں اورنقدی برآمد کر لی گئی،تفصیل کے مطا بق تھانہ دولت گیٹ کی پولیس ٹیم نے اشفاق عرف شاکا عرف حاجی گینگ کو گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

یہ ملزمان موٹر سائیکل چوری کی 15 وارداتوں میں ملوث تھے،ان ملزمان 11 موٹر سائیکل اور نقدی 50,000/- روپے برآمد کر لئے، گینگ محمد اشفاق عرف شاکا (سرغنہ گرفتار)، محمد عاصم،محمد عمران، سنی، محمد احمد عرف بلو میں سے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ریڈ کر رہی ہے ،سٹی پولیس آفیسر ملتان نے پولیس کی اس کارکردگی کا سراہا۔