قائداعظم کے اصولوں کو منظم رکھتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے، ڈاکٹرقاضی عبدالسبحان

منگل 27 دسمبر 2016 22:32

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے جنگ لڑی اور قیام پاکستان ممکن ہوا‘ ضرورت اس بات کی ہے کہ قائداعظم کے اصولوں کو منظم رکھتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان طارق ایگزیکٹیوڈائریکٹر انڈس انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان میں یوم قائداعظم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی تمام قوم کو متحد رکھا انصاف اور میرٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کیا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کے بدولت آج ہم آزاد ملک پاکستان میں سانس لے رہے ہیں۔پروفیسر عبدالحنان،پروفیسر طاہر گلزئی ،پروفیسر جمیل گلزئی اور راشد لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دن رات ایک کر کے برصغیر کے مسلمانوں کے خواب کو تعبیر دی ہے،اس موقع پر طلباو طالبات نے یوم قائداعظم کے حوالہ پر تقاریں کیں ۔

متعلقہ عنوان :