سانحہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ ، متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کا گڈانی کا دورہ

منگل 27 دسمبر 2016 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2016ء) سانحہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے بعد متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ہائی کورٹ امان اللہ کنرانی نے منگل کے روز گڈانی کا دورہ کیا۔اورشپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی سیفٹی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی، ایس پی ضیاء مندوخیل ڈی ایس پی سی آئی اے عبدالستار رونجہ، محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خان منیجر بی ڈی اے نصر اللہ زہری اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے علاوہ شپ بریکرز نمائندوں، شپ بریکنگ لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی کریم جان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ جنرل بلوستان ہائی کورٹ امان اللہ کنرانی کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی حفاظتی انتظامات اور طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ سانحہ گڈانی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ شپ بریکنگ لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی کریم جان نے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ہائی کورٹ کو بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں شپ بریکرز نے محنت کشوں کی سیفٹی کے حوالے سے تمام تر حفاظتی انتظامات کئے ہیں اور متعلقہ محکموں کے افسران سیفٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کرتے ہین اور محنت کش سیفٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات سے مطمئن ہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ہائی کورٹ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ مزدوروں کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :