کراچی‘ جمعہ گوٹھ ٹرین حادثہ کیس میں نامزد بہاوالدین زکریا کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی ضمانت میں توثیق

منگل 27 دسمبر 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر نے جمعہ گوٹھ ٹرین حادثہ کیس میں نامزد بہاوالدین زکریا کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی ضمانت میں توثیق کردی ہے،قبل ازیں عدالت نے ڈرائیور محمد رفیق اور اسسٹنٹ ڈرائیور عاطف کی ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے عوض عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی ،استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ،جس کے باعث بہاولدین زکریا جمعہ گوٹھ پر کھڑی فرید ایکسپریس سے ٹکرا گئی تھی جس جے نتیجے میں 20 سے ائد افراد جاں بحق،جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے،جس کا مقدمہ ملزمان کے خلاف درج ہے۔

متعلقہ عنوان :