آوازفائونڈیشن کے زیراہتمام ’’خواتین کی بہتری ‘‘کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

منگل 27 دسمبر 2016 22:19

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن فوزیہ وقارنے کہاہے کہ گھرسے معاشرے تک محیط خواتین کے کردار کوفراموش کرنے والی اقوام اپنی نسلوں کی مثالی تربیت سے نہ صرف محروم رہتی ہیں بلکہ ملکی پیدواری وسائل سے بھی پوری طرح استفادہ نہیں کرپاتیں۔بچوں کی نشوونمامیں عورت اورمرد کاکردار برابرہے،تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں ،ان کوپیشہ ورانہ تربیت اورکیرئیرکے لئے مناسب رہنمائی کریں تاکہ وہ ایک ذمہ داری شہری کی حیثیت سے اپناکرداراداکرسکیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے آوازفائونڈیشن پاکستان رٹگرزکے زیراہتمام خواتین کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ خواتین کیلئے زیادہ معاشی مواقع پیداکئے جائیں جوانکی خودمختاری بڑھانے میں اہم کرداراداکرسکیں ۔

(جاری ہے)

آوازفائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹومحمدضیاء الرحمن نے کہاکہ ہمارے ملک میں تقریباًً61فیصدخواتین کی شادی 18سال کی عمرسے پہلے کردی جاتی ہی64فیصدخواتین نے اپنی مائوں کو ظلم سہتے دیکھاتھااسلئے وہ بھی اپنے اوپرکئے جانے والے ظلم کوبرداشت کرتی ہیں حکومت پاکستان نے صفنی بنیادپرتشددکوروکنے کیلئے بین الاقوامی کنونشنزاورچارٹرزپردستخط کردیئے ہیں جوکہ خوش آئندہے ۔

اسکے علاوہ 1043ہیلپ لائن پرکال ملاکراپنی شکایات بھی درج کراسکتے ہیں ۔جس پرفوری طورپرایکشن لیاجائے گا۔اس موقع پرمیئرضلع ملتان چوہدری نویدارائیں ،ڈی ایس پی ہمانصیب ،ایڈووکیٹ فوزیہ کنول ،ایم پی اے مقبول حسین بھٹہ سمیت دیگرنے شرکت کی۔