کڈنی سنٹر میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 100ہوگئی

منگل 27 دسمبر 2016 22:19

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)کڈنی سنٹر میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 100ہوگئی ہے، ابتک 232ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں، مریضوںکے ٹیسٹوں کیلئے جدید لیب کو بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے، ا ن خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں بورڈ کے صدر میاں محمد اعجاز، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، جاوید بٹ، نواز ریحانیہ، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل، سیکرٹری ہلال احمر نثار الدین ساجد راٹھور نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتک رجسٹرڈ ہونیوالے تمام مریضوں کے دوبارہ پرائیویٹ لیبارٹری سے بھی ٹیسٹ کرائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی انفکیشن نہ ہو۔ اجلاس میں کڈنی سنٹر کی بالائی منزل سروس فری ڈسپسنری کو کرایہ داری پر دینے کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 3جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کڈنی سنٹر کیلئے مخیر حضرات کیطرف سی15دسمبر تک 7کروڑ88لاکھ روپے سے زائد کے عطیات وصول ہو چکے ہیں اور ابتک اخراجات 7کروڑ 62لاکھ روپے ہیں، 38لاکھ روپے کیش کڈنی سنٹر کے اکاونٹ میں موجود ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ ہلال احمر کیطرف سے 10لاکھ روپے، جمخانہ گجرات کی طرف سے 10لاکھ روپے، صدر بورڈ آف مینجمنٹ میاں اعجاز کیطرف سے دس لاکھ روپے اور چوہدری اظہر حسین کی طرف سے بھی 5لاکھ روپے کے مزید عطیات وصول ہو چکے ہیں، لیڈیز کلب بھی جلد پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دیگا جبکہ جمخانہ گجرات سالانہ 20لاکھ روپے عطیہ بھی دیگا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہلال احمر کی ملکیتی ایمبولینس کڈنی سنٹر کے سپر د کی جائے، ملازمین کی حاضری لگانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جائے نیز کڈنی سنٹر میں آپریشن تھیٹر کیلئے فوری طور پر منصوبہ بندی کی جائے۔

ڈی سی او نے ہدایت کی کہ کڈنی سنٹر کے گرائونڈ فلور اور بیسمنٹ کے کمرشل حصہ کو کرایہ داری پر دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران اور ایڈمنسٹریٹر نے کڈنی سنٹر کے امور بہتر طریقے سے چلانے کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔